پونچھ سیکٹر پر دراندازی کرنیوالے 3 دہشتگردوں کو مار دیا: بھارتی فوج کا دعویٰ

Dec 04, 2015

نئی دہلی/ جموں (آئی این پی) بھارتی فوج نے پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق انڈین آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کے آفیسر لیفٹیننٹ کرنل منیش مہتا نے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے بھاری اسلحے سے لیس دہشتگردوںکے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے انکی کوشش کو ناکام بنادیا اس دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔ بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اس دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

مزیدخبریں