معروف عالم دین سید عبدالمجید ندیم انتقال کرگئے‘ راولپنڈی میں سپرد خاک

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) معروف عالم دین اور مذہبی سکالر علامہ سید عبدالمجید ندیم شاہ 75سال کی عمر میں جمعرات کی صبح راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ انہیں رات سینکڑوں علماء کی موجودگی میں منگرال ٹاؤن قبرستان میں انکی اہلیہ کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا جن کا 4سال قبل انتقال ہوا تھا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی فیصل ندیم نے پڑھائی۔ مرحوم عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی مرکزی مجالس شوریٰ کے رکن اور مفتی محمود‘ خواجہ خان محمد اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھی تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...