ملک میں لیڈر شپ اور گورننس کمزور ہے، چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں: مشرف

Dec 04, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ملک میں لیڈر شپ اور گورننس کمزور ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات برابری کی سطح پر ہونی چاہئے۔ شیوسینا ایک دہشتگرد تنظیم ہے جس پر پابندی لگنی چاہئے۔ بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ شیوسینا عامر خان کے پیچھے پڑ گئی۔ دلیپ کمار کو بھی برا بھلا کہا گیا اگر اوفا میں ہوتا تو مودی سے پہلے ان کے وزراء سے ہاتھ ملاتا۔ عمران خان سمجھدار لیڈر نہیں لیکن نوجوان اسے پسند کرتے ہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں۔ پاکستان 1999ء میں ناکام ملک ڈکلیئر ہونے والا تھا۔ عمران خان ہر تقریب میں روتا دھوتا رہتا ہے ان کے بیانات میں ٹھہراؤ نہیں ہے۔ سوویت یونین کی افواج کو نکالنا پاکستان کے مفاد میں تھا۔ مجھ پر الزام لگانے والوں سے پوچھا جائے کہ بے نظیر اور نواز شریف دور میں کیا ہوا۔ 

مزیدخبریں