چاغی: 3 کم عمر چرواہوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد

کوئٹہ + پشاور (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) بلوچستان کے ضلع چاغی میں 3 کم عمر چرواہوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پی کے نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16کلو گرام بارودی مواد، 20فٹ پرائمہ کارڈ، بھاری مقدار میں بال بیئرنگ اور پریشر ککرز کو برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم کے کارندوں کو پناہ اور ان کے بارودی مواد کو اپنی دکان میں محفوظ رکھتا تھا جس کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ چاغی میں ہلاک کئے جانے والے تینوں چرواہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکوں کو ہلاک کرنے کا واقعہ ضلع کے علاقے پدگ میں پیش آیا۔ چاغی میں ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ تینوں چرواہے پدگ کے پہاڑی علاقے رائیو میں بھیڑ بکریاں چرانے گئے تھے۔ بدھ کی رات ان کی بھیڑ بکریاں واپس آئیں لیکن چرواہے گھروں کو نہیں لوٹے۔ ادھر یکہ توت پشاور میں تاجر کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر فرنٹیئر کور بلوچستان نے سوئی کے علاقے کلی لنجو میں سرچ آپریشن کیا کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 8 کلو گرام بارودی مواد اور 2 عدد ڈیٹونیٹرز برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے گئے۔
نعشیں برآمد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...