جہلم اور دیپالپور سمیت کئی شہروں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ، صارفین پریشان

جہلم/ دیپالپور (نامہ نگاران) جہلم اور دیپالپور سمیت کئی شہروں میں بجلی کیساتھ گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ، صارفین کو پریشانی کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق جہلم و گردونواح میں موسم سرما میں بجلی کے ساتھ ساتھ صارفین کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ سے جنریٹرز کا استعمال بڑھنے سے گیس کی کھپت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین گیس کا پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث متاثر ہو رہے ہیں سرکاری ملازمین، دکاندار سکولوں و کالجز میں زیر تعلیم بچے و بچیاں بغےر ناشتہ کے سکول جانے پر مجبورہو چکے ہیں۔ گیس کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ایل پی جی مافیا نے سلنڈروں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ دیپالپور اور گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور میٹر ریڈروں کی بے جا اووربلننگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کا محاسبہ کیا جائے اور بدترین غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
لوڈ شیڈنگ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...