ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسوں کی اصل دستاویزات غائب ہیں، احتساب عدالت نے زرداری کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کی دو نیب ریفرنسز ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ ریفرنس سے متعلق اصل دستاویزات غائب ہیں جن کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ قبل ازیں 24 نومبر کو احتساب عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا تھا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری کی ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز سے بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

ای پیپر دی نیشن