واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق انھوں نے آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بتایاکہ ہم اس بارے میں فکر مند ہیں۔ امریکہ نے پاکستان پردہشت گردوں سے لڑنے اور اس بات کوتسلیم کرنے پر زور دیا ہے کہ دہشت گردنہ صرف پاکستان بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکی افواج کیلئے بھی بڑاخطرہ ہیں۔ دریں اثنا جوائنٹ چیفس آف سٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایاکہ پاکستان سے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کی سطح غیرتسلی بخش ہے۔
امریکی وزیر دفاع کی پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش، انسداد دہشت گردی کے اقدامات غیرتسلی بخش ہیں: جنرل جوزف
Dec 04, 2015