نئی دہلی(اے این این)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے گزشتہ سال کھٹمنڈو میں نوازشریف مودی خفیہ ملاقات پر وضاحت پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔پارٹی ترجمان ابھیشک منو سنگھوی نے بھارتی دارالحکومت میں پارٹی کی پریس بریفنگ میں کہا کہ مودی اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کرانے میں ایک صنعت کار نے ثالث کا کردار نبھایا تھا۔اگرچہ اس طرح کی خبروں کی بھارتی وزارت خارجہ نے تردید کی ہے لیکن پارٹی کو اطلاع ملی ہے کہ اس میٹنگ میں ثالث کا کردار ایک صنعت کار نے ادا کیا تھا۔
کانگرس