لندن (آئی اےن پی) برطانےہ کے سابق وزےراعظم سر ونسٹن چرچل درزی کے مقروض نکلے،کپڑے سینے والی کمپنی ہینری پوول اینڈ کو نے دعویٰ کےا ہے کہ چرچل نے بار بار تقاضوں کے باوجود اپنے کپڑوں کا بل ادا کرنے سے انکار کیا جس سے ان پر 197 پاو¿نڈز کا قرض چڑھ گیا۔ نوجوان چرچل کے کپڑے سینے والی کمپنی ہینری پوول اینڈ کو کی جاری آرکائیوز میں انکشاف ہوا ہے کہ چرچل نے بار بار تقاضوں کے باوجود اپنے کپڑوں کا بل ادا کرنے سے انکار کیا۔ ریکارڈ کے مطابق، انہوں نے آخری مرتبہ 1937 میں کمپنی کو اپنی ٹوپی ٹھیک کرنے کیلئے دی تھی۔جمعرات کو جاری ہونے والی آرکائیوز کو دنیا میں کسی ٹیلر کمپنی کا سب سے پرانا ریکارڈ تصور کیا جا رہا ہے۔ہاتھ سے تحریر شدہ 130 بکس پر مشتمل اس آرکائیوز کے مطابق، ہینری پوول کے کئی ہائی پروفائل گاہک تھے۔
برطانوی وزیراعظم
سابق برطانوی وزیراعظم چرچل درزی کے مقروض نکلے
Dec 04, 2015