رباط (نوائے وقت رپورٹ) اسلام میں خواتین کے مقام اور حقوق پر تحقیقی کاموں اور تحریروں کے حوالے سے عالمی شہرت پانے والی مراکشی سکالر فاطمہ مرنیسی انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ مراکشی معلمہ اور مضمون نگار فاطمہ مرنیسی نے تحریروں کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو اہم معلومات فراہم کیں بلکہ انہیں غور و فکر کرنے پر مجبور کیا۔ ان کی کتابوں کا دنیا کی 30 سے زائد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ انہوں نے اپنے کام پر متعدد عالمی ایوارڈ حاصل کئے۔ 1975ء میں شائع ہونے والے مقالے نقاب سے پرے کو امریکہ سے ملائشیا تک معیار کی حیثیت حاصل ہے۔
معروف سکالر فاطمہ مرنیسی انتقال کر گئیں
Dec 04, 2015