لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹیوٹا اور پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس کنسورشیم کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے اس مفاہمتی یاداشت کا مقصد ٹیوٹا کے اساتذہ اوردیگرصنعتی لوگوں کی فنی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ تربیت یافتہ ہو کر اپنے لیدر کے متعلقہ شعبوں میں طلباء کو جد ید فنی تربیت فراہم کر سکے جس سے صنعت اور فنی تعلیمی اداروں کے مابین تعلق مضبوط ہو گا اس مفاہمتی یاداشت پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان لیدر کمپیٹیٹونیس عثمان ملک نے دستخط کئے۔