لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ رضیہ ملک نے گزشتہ روز ریڈیو کے پروگرام اچے برج لاہور دے میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کے پروڈیوسر ظہیر عباس ہیں۔ رضیہ ملک نے بتایا کہ میں ایک سوپ سیریل ”زندگی مجھے تیرا پتہ چاہئے“ میں بھی کام کر رہی ہوں۔ ریڈیو پروگرام میں آنا اچھا لگا اور آئندہ بھی آتی رہوں گی۔ امید ہے شائقین کو میرے ڈرامے پسند آئیں گے۔