امن‘ محبت کا پیغام لیکر ہر پاکستانی کے دروازے پر جاﺅنگا: مصطفی کمال

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفےٰ کمال نے کہا ہے لاہور پہنچ کر بہت خوش ہوں اور مجھے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ استقبال کیلئے آنے والے پارٹی کے ذمہ داران اور پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کراچی میرا بیڈ روم ہے اور پورا پاکستان میرا گھر ہے اور میرے گھر میں کسی بھی فرد کو کوئی مسئلہ ہو گا تو میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک وہ حل نہ کر لوںیا اس کے لئے آواز نہ بلند کروں۔ میں کراچی کے لوگوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کیلئے آیا ہوں۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی کا میئر ہوتا تو وہاں پر کچرا جمع ہی نہ ہونے دیتا۔ جب کراچی کا میئر تھا تو دنیا بھر میں لوگ کراچی کی مثالیں دیتے تھے۔ پاکستان میں بلدیاتی ادارے موجود ہیں مگر انکے پاس اختیارات نہیں۔ بہت سے کام وزیراعلیٰ کر رہے ہیں جو انکے کرنے کے نہیںوہ بلدیاتی اداروں کے کرنے والے ہیں۔ جمہوریت صرف ایوان وزیراعلیٰ میں نہیں بلکہ گلی محلے میں نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا پی ایس پی میں آنے کیلئے کسی پر پابندی نہیں، اسکا ممبرشپ فارم انٹرنیٹ پر موجود ہے جو کوئی بھی ڈا¶ن لوڈ کر سکتا ہے۔ جہاں تک رحمن بھولا کا تعلق ہے تو وہ بیرون ملک سے گرفتار ہوا جبکہ پی ایس پی پاکستان میں ہے اور پی ایس پی کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ان پر بلدیہ ٹا¶ن میں فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ہے وہ اس وقت ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج تھے۔ انہوں نے کہا میں اپنا پیغام امن و محبت لیکر ہر پاکستانی کے دروازے پر جا¶ں گا اور اسے بتا¶ں گا کہ ہم پہلے پاکستانی ہیں اور پھر کچھ اور۔ میرے لئے سندھ، پنجاب، خیبر پی کے یا بلوچستان کی کوئی سرحد نہیں۔ تمام پاکستانیوں کو جوڑنا میرا مشن ہے۔ میں اس کیلئے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں جو لوگ میری بات سنیں گے وہ بھی بھائی ہیں جو نہیں سنیں گے وہ بھی بھائی ہیں۔ ہم نے لوگوں کو جوڑنا ہے لڑانا نہیں۔ اختلافات ہونے چاہئیں مگر اختلافات کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے‘ دشمن ہمیں سازش کرکے لڑاتا ہے ہم اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ مزید برآں سیفما میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ ہر سال ساڑھے پانچ لاکھ بچے صاف پانی نہ ملنے اور غذائی قلت کی وجہ سے مر رہے ہیں‘ دہشت گردی ہورہی ہے مگر حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی کو ایم این اے یا ایم پی اے تو نہیں بنا سکتا مگر یہ ضرور کہوں گا دو افراد سے شروع ہونے والی جماعت ملک بھر میں پھیل چکی ہے‘ پنجاب کے 9 ڈویژنوں میں بی ایس پی متحرک جماعت ہے۔
مصطفی کمال

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...