ممتازبھٹو کےخلاف جھوٹا مقدمہ واپس لیا جائے‘ ورنہ تحریک چلائیں گے‘ لیاقت جتوئی

Dec 04, 2016

میہڑ(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی سربراہ لیاقت علی جتوئی نے کہا ہے کہ سابقہ وزیرا علیٰ سندھ اور بہترین سیاستدان ممتاز علی بھٹو پر جھوٹا مقدمہ درج کرنے سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔ ممتاز علی بھٹو پر درج جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں۔ درج جھوٹا مقدمہ واپس لیا جائے۔ورنہ تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے میہڑ میں گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت دھاندلی اور کرپشن کی پیداوار ہے۔ اس موقع پربیرسٹر ساجد علی گورو‘ ذوالفقار کھوکھر‘ نیاز برڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔
لیاقت جتوئی

مزیدخبریں