کراچی (وقائع نگار) ملک کے موجودہ قوانین کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کا2018ء کے انتخابات میں وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں۔ ان کی عمر ابھی28 سال ہے جبکہ ملکی آئین و قانون کے مطابق وزیراعظم بننے کے لئے 35 سال کی عمر ہونا لازمی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق بلاول بھٹوزرداری اگروزارت عظمیٰ پر نظریںلگائے بیٹھے ہیں تو انہیں 2023ء تک انتظار کرنا پڑے یا دو تہائی اکثریت حاصل کرکے آئین میں ترمیم کرانا پڑے گی۔ اسکے سوا وہ 2023ء سے قبل وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ سیاسی حلقوںکے مطابق 2018ء کے انتخابات میں بلاول وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑتے دکھائی نہیں دے رہے۔
وزیراعظم بننے کیلئے 35 برس عمر لازمی، بلاول کو 2023ء تک انتظار کرنا پڑے گا
Dec 04, 2016