سرینگر (نیوز ڈیسک) بھارتی چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر گزشتہ روز سری نگر میں کشمیری طلبہ اور بچوں سے خطاب کے دوران ان کی مشکلات سن کر رو پڑے۔ ٹی ایس ٹھاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ کشمیر میں بدامنی کی وجہ سے صورتحال پچھلے 20، 25 سال سے خراب ہے۔ وادی میں کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ کشمیری بچے سکول نہ جائیں، یہ لوگ بچوں کو جہاد کی طرف دھکیل رہے ہیں، سکول جلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکولوں کی حالت برسوں گزر جانے کے بعد بھی ویسے ہی ہے، کلاس رومز شکستہ اور بنچز ڈیسک ٹوٹے ہوئے ہیں۔