امرتسر(آئی این پی)ایران نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر پر مصالحت کیلئے تیار ہیں ، پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ،امیدہے کہ ہم اپنے عزیز دوست ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے امرتسر پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایرانی وزیر خار جہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا۔ ہمارے پاکستان بھارت کیساتھ اچھے تعلقات ہیں تاہم ان تعلقات کو کھونا نہیں چاہتے، ہمارے بھارت اور پاکستان کیساتھ تعلقات بہت اہم ہیں ، ہم دونوں ملکوں کیلئے پر امید ہیں اگر ایران کوئی مدد کر سکتا ہے تو ہم اس کیلئے تیار ہیں ، ہم یہ رضاکارانہ طور پر نہیں کر رہے ۔تینوں ممالک مستقبل کے بین الاقومی جمہوری نظام کے حوالے سے مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں۔امیدہے کہ ہم اپنے عزیز دوست بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔