ٹرمپ کابینہ میں ہم جنس پرست حقوق کے مخالف شامل‘ ”پرامن“ اور ”ذہین“ جواب دینا ہو گا: لیڈی گاگا

نیویارک (بی بی سی) امریکی پاپ فنکارہ لیڈی گاگا نے اپیل کی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کیصدارت کا ’پرامن‘ اور ’ذہین‘ جواب دیا جانا چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ کابینہ میں کچھ قدامت پسند افراد ہیں جو کہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کی محآلفت کرتے ہیں اور لیڈی گاگا کا کہنا ہے کہ وہ ہم جنس پرست برادری کے حقوق کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کی حفاظت کے لیے کوشاں رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’گذشتہ آٹھ سالوں میں ہونے والی سماجی ترقی کی حفاظت کرنے کے لیے ہم جو کچھ کر سکیں گے، کریں گے۔‘ انھوں نے کہا ’سماجی ترقی کے بغیر سیاسی ترقی نہیں ہو سکتی۔‘ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ہم جنس پرست برادری کا ا±چھا دوست قرار دیا ہے تاہم ان کی مجوزہ کابینہ کے کچھ ارکان کے حوالے سے برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ نومنتخب نائب صدر مائک پینس نے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہم جنس شادیوں کی مخالفت کی۔ مائیک پنس کے علاوہ جیف سیشنز کے بطور اٹارنی جنرل نامزد ہونے پر بھی لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ ایلاباما سے تعلق رکھنے والے سینیٹر نے ہم جنس پرستوں کے فوج میں نوکری کرنے کی مخالفت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن