لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں بھٹو جتنی بھی اسلام سے محبت ہوتی تو سندھ اسمبلی سے تبدیلی مذہب کا بل منظور نہ ہوتا۔مرکزی دفتر میں اہل حدیث یوتھ فورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا تبدیلی مذہب بل اسلام دشمن قوتوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے، بل نہ صرف شریعت بلکہ آئین پاکستان کے بھی خلاف ہے حکومت نے بل واپس نہ لیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہوگی، پیپلز پارٹی نے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے، گورنر سندھ بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیں۔
ساجد میر