سوات +اسلام آباد( ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی فورس نے مالا کنڈ سے ایف سی نے ستونگ سے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، سوات سے گرفتار دہشت گرد کی شناخت شیر زمان کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے2009ءمیں ایڈیشنل سیشن بنگلے کو بم سے اڑا دیا تھا۔ ستونگ سے پکڑے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اس سے13ایس ایم جی اور آٹھ رائفلیں برآمد ہوئی ہیں ادھر اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران49مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر کاغذات 211موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کئے گئے ہیں، شراب ، چرس اور جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ملزموں سے10لیٹر شراب 1050گرام چرس اور جعلی کرنسی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ 10اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
22دہشت گرد گرفتار
مالا کنڈ ، مستونگ سے 2دہشت گرد گرفتار، اسلام آباد میں49مشتبہ افراد پکڑے گئے
Dec 04, 2016