آکلینڈ(صباح نیوز) کیلیفورنیا میں گھر میں ڈانس پارٹی کے دوران آتشزدگی سے 9 افراد ہلاک اور 20لاپتہ ہوگئے۔ آکلینڈ کے ایک گھر میں ڈانس پارٹی کے دوران آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق ڈانس پارٹی گھر کے وئیر ہاﺅس میں جاری تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی میں 50 سے زائد افراد موجود تھے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔