نئی دہلی (صباح نیوز) بحرہند میں چینی آبدوزوں کی آمد نے بھارت کو پریشان کر دیا۔ بھارتی نیوی نے بری فوج سے مدد مانگ لی۔ بھارتی نیول چیف کے مطابق کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت آننداند اور نکوبار جزیروں کے قریب چینی آبدوزوں کی آمد سے سخت پریشان ہے۔ بھارتی نیول چیف ایڈمرل نیل لانبا نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی آبدوزوں کی بحرہند میں آمد پر نظر رکھے ہیں، بھارت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔سخت نگرانی کی جا رہی ہے چین کی طرف سے 2012ءسے ان آبدوزوں کی آمد کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔