مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کے وزیر دفاع نے واشنگٹن میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کیلئے بل کی منظوری نئی امریکی انتظامیہ کے آنے تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ بدھ کے روز پہلی سماعت میں بل میں حق دیا گیا ہے کہ 4000 یہودیوں کو مغربی کنارے رہائش اختیار کرنے کا حق ہے جس پر اجلاس 5 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا بل کی منظوری کو نیتن یاہو کی مخلوط حکومت کیلئے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور تاریخ کا اہم ترین بل ہے جبکہ اس سے پہلے امریکہ اس بل پر سختی سے تنقید کر چکا ہے۔