اوباما ایران پر پابندیوں میں توسیع پر دستخط کر دیںگے: وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع سے متعلق قانون سازی منظور کر لیں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون بن جائے گا۔صحافیوں کو یومیہ بریفنگ کے دوران وہائٹ ہاؤس ترجمان ایرک شولٹز کا کہنا تھا "ہم سمجھتے ہیں کہ ایران پر پابندیوں کی توسیع کا قانون ضروری نہیں تاہم ہمارا یہ بھی خیال ہے کہ یہ ایرانی (نیوکلیئر) معاہدے پر ہرگز اثرانداز نہیں ہوگا۔ توقع ہے صدر اس قانون سازی پر دستخط کر دیں گے"۔ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر مزید دس برس کے لیے پابندیوں کی توسیع کی تائید تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں طے پانے والے تاریخی نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن