بہادر آباد کراچی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے سربراہ جاوید خانانی جاں بحق ہو گئے۔ ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہداحمدمختار کے مطابق واقعہ خودکشی لگتا ہے۔ زیر تعمیر عمارت انہیں کی ہی ملکیت تھی۔ جاوید خانانی پر منی لانڈرنگ کے کیسز تھے اور تحقیقات جاری تھیں۔ نعش کو گھر منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی طبی معائنے میں جاوید خانانی کی ناک اورکان سے خون نکل رہا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق جاوید خانانی کو بجلی کا جھٹکا لگا جس سے گر گئے۔ ہسپتال میں صرف پانچ منٹ تک جاوید خانانی کو رکھا گیا۔ موت کی تصدیق کے فوری بعد اہل خانہ میت لے گئے۔
خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے مالک جاوید خانانی زیر تعمیر عمارت سے گر کر جاں بحق، واقعہ خودکشی کا لگتا ہے، ُپولیس حکام
Dec 04, 2016 | 20:23