کولہی اتحاد تحریک انصاف میں ضم

Dec 04, 2017

جھڈو(نامہ نگار )پاکستان کولہی اتحاد کے رہنما ئوں نے اپنی تنظیم پاکستان تحریک انصاف میں ضم کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جھڈو کے قریب سلور موری گوٹھ پہلاج کولہی میں ایک تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما مدد علی جراور نے پاکستان کولہی اتحاد کے صدر پہلاج کولہی اور ان کے کارکنوں اور قبیلے کے افراد سے ملاقات کر کے عمران خان کا پیغام پہنچا یا ۔

مزیدخبریں