کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں سندھی ٹوپی، اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں بھی نکالی گئیں،سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اجرک اور سندھی ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی، بچے، جوان، خواتین، بڑے سب ہی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافت کے رنگ کو نمایاں کیے،،صوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوک گیتوں پر رقص کیاگیا،سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ مختلف اسکولوں اور مقامات پر پ±روقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے،کراچی پریس کلب کے باہر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے قافلوں نے پہنچ کر ثقافتی گیتوں پر رقص کیا ،سکھر کے پریس کلب روڈ پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور ہزاروں سالہ تہذیب سے اظہار محبت اور یکجہتی کا پیغام دیا گیا جب کہ گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج میں رنگا رنگ تقریب میں طلبا نے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے ثقافتی ٹیبلوز کے ساتھ سندھی گیتوں پر رقص بھی پیش کیا۔،بدین میں بچوں کی کیٹ واک نے تو میلہ ہی لوٹ لیا، ٹھٹھہ میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے مچھ کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر شرکت کی، امریکی قونصلیٹ کراچی کے تین رکنی وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی،حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوئے اور علاقائی گیتوں پر رقص کیادوسری جانب بلاول ہاوس کراچی سے پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاسندھ کے یوم ثقافت کے حوالے سے ایک وڈیوبیان جاری کیاگیاجس میں انہوں نے سندھی اجرک،ٹوپی اورشوارقمیض پہن رکھی تھی ،،چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ ٹوئٹر اور ویڈیو پیغام کے ذریعے دنیا بھر میں رہنے والے سندھیوں کو سندھی ثقافت کے دن کی مبارکباد دی۔علاوہ ازیں ۔ادھرتحریک انصاف سندھ کے سینئر ایگزیکٹیو نائب صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو کراچی پریس کلب پہنچی جہاں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے صحافیوں اور شہریوں میں یوم ثقافت کے دن کو منانے کی شروع مٹھائیاں تقسیم کرنے سے کی، اور کاروان سندھ بس میں ریلی کی صورت میں کراچی کے مختلف علاقوں، میں گئے جہاں پر بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ثقافت ہے جس ہم منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں، سندھ میں رہنے والے سب سندھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی خصوصی ہدایات ہیں کہ سندھ کے کلچر کو اجاگر کیا جائے اور ان آج کے دن پر عمران خان نے پوری سندھی قوم کو ثقافت دن منانے پر مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانا ہے تو نیا سندھ بھی بنانا ضروری ہے، کیوں کہ اس وقت سندھ میں کرپٹ حکمرانوں نے سندھ کو برباد کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے، شہریوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، انہوں نے کہ ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ سندھ کی ترقی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے 25دسمبر کو عمران خان سندھ آرہے ہیں صوبہ سندھ کے بڑے شہر کراچی میں بہت بڑا جلسا منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ سے پیار ہے ہم مرجائیں گے سندھ اور سندھ کی غریب عوام کو کو ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہرگز نہیں چھوڑیں گے ۔
سندھ ثقافت