ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ جب تک کریز پر رہے انگلش بائولرز سے الجھتے رہے۔سٹیون سمتھ نے میچ کے دوران فاسٹ بائولرز سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو نشانے پر رکھا جبکہ ایک اوور میں براڈ اور سمتھ کے درمیان تلخ کلامی کی وجہ سے امپائر علیم ڈار کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔