اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’’پرچی‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

لاہور (شوبز ڈیسک )نئی پاکستانی فلم 'پرچی' کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں اداکارہ حریم فاروق ہی چھائی ہوئی نظر آتی ہیں۔ ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں ایک گینگسٹر، مشکلات میں گھرے چار دوست، بہت زیادہ ایکشن موجود ہے۔لگ بھگ تین منٹ کے ٹریلر میں حریم فاروق کے کردار کو زیادہ نمایاں کیا گیا جس کے بعد علی رحمان خان چھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔حریم فاروق گینگسٹر کے روپ میں ہیں جو اپنے دوست کی مشکلات سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتی ہیں، تاہم علی رحمان کا کردار اس تعلق میں نشیب و فراز کا سامنا کررہا ہوتا ہے۔اس فلم میں ایکشن کافی حقیقت سے قریب تر نظر آتا ہے اور کسی ہولی وڈ فلم کے معیار کا نظر آتا ہے۔فلم میں حریم فاروق، علی رحمان خان اور عثمان مختار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ احمد علی اکبر، شفقت خان، شفقت چیمہ، سلمان شوکت اور طلال جیلانی بھی موجود ہیں۔اس فلم کی ہدایات ہٹ فلم جانان کے ڈائریکٹر اظفر جعفری نے دی ہیں اور یہ پانچ جنوری 2018 کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن