ویرات کوہلی8ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کپتان بن گئے

Dec 04, 2017

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے ٹیسٹ کپتان اور چھٹے بیٹسمین بن گئے، بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنا کر کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تینوں میچز میں ویرات کوہلی نے نہ صرف سنچریوں کی ہیٹرک کی بلکہ انہوں نے بطور کپتان 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔کوہلی نے 63 ویں ٹیسٹ کی 105 ویں اننگز میں 20 سنچریوں اور14 نصف سنچریوں کی مدد سے 5000 رنز مکمل کئے ۔ سری لنکا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی نے ڈبل سنچری اسکور کی جس کے بعد بطور کپتان کوہلی طویل طرز کی کرکٹ میں 6 ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تمام 6 ڈبل سنچریاں 18 ماہ میں اسکور کیں اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے ایک ہی سیریز میں 2 ڈبل سنچریاں بنائیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برین لارا کو یہ اعزاز حاصل تھا اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 5 ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر کو بھی 6 ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن انہوں نے یہ تمام سنچریاں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے نہیں بنائیں، سابق انڈین بیٹسمین وریندر سہواگ نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 4 ڈبل سنچریاں اور 2 ٹرپل سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

مزیدخبریں