عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خام تیل کے سودوں میں 59 سینٹس فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی

نیویارک (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خام تیل کے سودوں میں 59 سینٹس فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی اور ایک ہفتے میں فی اونس سونا بھی ساڑھے 8 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیکس ریفارمز میں تاخیر پر حصص بازار سمیت کموڈیٹی مارکیٹ میں بھی اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کے سودوں میں ساڑے 8 ڈالر کمی دیکھی گئی
جس سے فی اونس سونا گزشتہ ہفتے کے مقابلے 1278 ڈالر 80 سینٹس پر بند ہوئے۔دوسری جانب اوپیک اجلاس کے بعد خام تیل کے سرمایہ کار محتاط نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ہفتے کے اختتام پر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے سودے گزشتہ ہفتے کے مقابلے 59 سینٹس کمی سے 58 ڈالر 36 سینٹس فی بیرل پر بند ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن