لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں گزشتہ روز ملاجلا رجحان رہا۔ قیمتوں میں کمی کیساتھ ساتھ اضافہ بھی دیکھا گیا‘ تاہم دکانداروں کا گرانفروشی اور گلے سڑے اور دوئم کوالٹی مال کو اول درجے مال میں ملاکر بیچنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اتوار بازاروں میں تعینات ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار حسب سابقہ ”عضو معطل“ بنے رہے اور عوام کی شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہ کی۔ پھلوں میں فروٹر 10 روپے اضافہ سے 65‘ مالٹا شکری 15 روپے اضافہ سے 70 روپے درجن‘ مسمی 10 روپے اضافہ سے 90روپے درجن‘ ناشپاتی چائینہ 5 روپے اضافہ سے 125‘ انار بدانہ 11 روپے اضافہ سے 239‘ انار قندھاری 10 روپے اضافہ سے 160‘ انگور موٹا 20 روپے اضافہ سے 160 روپے کلو ہو گئے جبکہ شکرقندی 5 روپے کمی سے 35‘ امرود 15 روپے کمی سے 40‘ کھجور اصل 10 روپے کمی سے 120‘ سنگھاڑے 25 روپے کمی سے 25‘ چیکو 5 روپے کمی سے 85 روپے کلو ہوگئے۔ سیب‘ کیلا‘ کینو‘ مالٹا کی قیمتیں برقرار رہیں۔ سبزیوں میں لہسن چائینہ 5 روپے اضافہ سے 125‘ بینگن 5 روپے اضافہ سے 35‘ مونگرے 15 روپے اضافہ سے 90‘ پالک 2 روپے اضافہ سے 28‘ میتھی 10 روپے اضافہ سے 50‘ ماڑو 10 روپے اضافہ سے 40‘ گھیاکدو 20 روپے اضافہ سے 55‘ شملہ مرچ 5 روپے اضافہ سے 120‘ اروی 10 روپے اضافہ سے 35‘ بھنڈی 15 روپے اضافہ سے 70‘ مولی 8 روپے اضافہ سے 18 روپے کلو ہو گئی جبکہ آلو 2 روپے کمی سے 40‘ پیاز 7 روپے کمی سے 50‘ ٹماٹر 5 روپے کمی سے 80‘ لہسن دیسی 4 روپے کمی سے 110‘ ادرک تھائی لینڈ 10 روپے کمی سے 104‘ ادرک چائینہ 10 روپے کمی سے 160‘ کھیرا 15 روپے کمی سے 30‘ لیموں چائینہ 5 روپے کمی سے 50‘ پیٹھا 11 روپے کمی سے 7‘ شلجم 2 روپے کمی سے 38‘ بھنڈیاں 10 روپے کمی سے 35‘ مٹر 56 روپے کمی سے 90 روپے کلو ہو گئے۔