ارسانے مختلف آبی ذخائر سے 80 ہزار 300 کیوسک پانی خارج کیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) انڈس ریورسسٹم اتھارٹی (ارسا) نے مختلف آبی ذخائر سے 80 ہزار 300 کیوسک پانی خارج کیا جبکہ پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ ارسا کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1448.80 فٹ ریکارڈ کی گئی جو ڈیم میں پانی کی کم ترین سطح سے 68.80 فٹ بلند ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.25 فٹ رہی، جو ڈیڈ لیول سے 93.25 فٹ بلند ہے۔ڈیم میں پانی کی آمد 4400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کالا باغ، تونسہ اور سکھر سے بالترتیب56400،39800اور 4900 کیوسک پانی خارج کیا گیا۔ دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 4100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن