مونگ پھلی کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں ،ترجمان محکمہ زراعت

Dec 04, 2017

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہاہے کہ بارانی علاقہ جات اور پوٹھوہار میں مونگ پھلی کی فصل کی برداشت کا عمل جاری ہے تاہم کاشتکار مونگ پھلی کی برداشت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ترجمان کے مطابق مونگ پھلی کی اگےتی برداشت کی صورت مےں کچی پھلےوں کی تعداد زےادہ ہوتی ہے جو پےداوار مےں کمی کاباعث بنتی ہیں جبکہ تاخےر سے برداشت کے نتےجے مےں پھلےوں کا رنگ سےاہ ہو جاتا ہے اور منڈی مےں قےمت بھی کم ملتی ہے۔ جب فصل کے پتے خشک ہو کر گِرنا شروع ہو جائےں تو کھےت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دےکھیں۔ اگر پھلےوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ کا اور گِری کا رنگ گلابی ہو جائے تو فصل پکی ہوئی تصور کی جائے گی۔جب 75 سے80 فےصد سے زےادہ پھلےاں پکی ہوئی ہوں تو فصل برداشت کے لےے تیار ہے۔مونگ پھلی کی برداشت اگر ٹرےکٹر ڈِگر سے کی جائے تو فصل کا ضےاع کم سے کم اور پےداوار مےں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ٹرےکٹر ڈِگر دستےاب نہ ہو تو کسی ےا کسولہ کی مدد سے پودوں کو اکھاڑ لےا جائے پھر ان پودوں سے پھلےاں علےحدہ کر لےں۔ اس مقصد کے لئے تھریشر دستیاب ہیں۔ پھلےوں کو خشک کرنے کے لےے کم از کم اےک ہفتہ کے لےے صاف ستھری اور سخت جگہ پر دھوپ مےں بکھےر دےنا چاہےے۔

مزیدخبریں