انقرہ(این این آئی) ترکی کے صدرطیب اردوان کوآف شورکمپنی میں لاکھوں ڈالرغیرقانونی منتقل کرنے کے الزام کاسامنا ہے، ترک حزب اختلاف کی جماعت سی ایچ پی نے اردوان کیخلاف مبینہ دستاویزی شواہدجاری کردیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلوے لمیٹڈاوراردوان کے قریبی ساتھیوں کے درمیان15ملین ڈالرکی منتقلی کاالزام لگایا گیا ہے،رہنماسی ایچ پی کا کہنا تھا کہ رقم کی منتقلی کی دوہی وجوہات منی لانڈرنگ یاٹیکس بچاوہوسکتی ہیں۔دوسری جانب ترک صدراردوان نے کہا کہ دستاویزات جعلی ہیںاورسی ایچ پی کے نمائندے جھوٹے ہیں۔
ترک صدر پرآف شورکمپنی میں لاکھوں ڈالرغیرقانونی منتقلی کا الزام
Dec 04, 2017