شوکت عزیز کے اکلوتے بیٹے عابد عزیز انتقال کرگئے کینسر میں مبتلا تھے، نماز جنازہ آج لندن میں ادا کی جائیگی

لندن (آن لائن) سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے اکلوتے بیٹے عابد عزیز کا لندن میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے سوگواران میں 9سالہ بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔ عابد عزیز کی بیوہ کا تعلق پولینڈ سے ہے۔ انکی نماز جنازہ آج بروز پیر دن 12بجے بعد از نماز ظہر سنٹرل مسجد ریجنٹ پارک لندن میں ادا کی جائیگی جبکہ انکی تدفین مشرقی لندن کے علاقہ الفورڈ کے مقامی قبرستان گارڈن آف پیس میں ہوگی۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی اولاد میں 2بیٹیاں ماہا عزیز اور لبنیٰ عزیز ہیں جبکہ عابد عزیز ان کے اکلوتے فرزند تھے۔
شوکت عزیز/ بیٹا انتقال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...