شریف برادران کی ون آن ون ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جاتی امرا(نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان جاتی امرا میں ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے صدر اور بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات کی۔شریف برادران کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور کل پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن