اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں سپر مون (آج) پیر تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر سپارکو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ یہ رواں سال کا پہلا سپر مون ہے جبکہ تین ماہ کے دوران تین سپر مون ہوں گے جو غیر معمولی بات ہے۔ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد پہلا نظارہ تھا۔ محققین کے مطابق یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لئے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔
ملک میں سپرمون آج بھی جاری رہے گا، 3 ماہ کے دوران 3 بار نظارہ ہوگا: ڈائریکٹر سپارکو
Dec 04, 2017