رائے ونڈ (نامہ نگار)آقائے کائنات ﷺکی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی عالم کفر کی گھناﺅنی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ، ختم نبوت قانون میں ترمیم بھی اسی سازش کی ایک کڑی تھی، فرقوں میں تقسیم ہوکر امت مسلمہ ان صیہونی سازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،علمائے کرام مسلمانان پاکستان کو اللہ تعالیٰ کے قرآن حکیم اور محمد رسول اللہ کے فرمودات پر اکٹھا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسی میں ہی دنیا اور آخرت کی بھلائیاں حاصل کرنے کا راز پوشیدہ ہے جبکہ فرقوں میں بٹے رہنے سے بربادی ہی بربادی ہے ،ان خیالات کا اظہار علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری،حافظ قیم الٰہی ظہیر ،قاری عبدالمنان زاہد،مولانا عثمان شفیق ،شیخ جواد ریاض فیضی اور شیخ طارق جاوید نے جمعیت اہلحدیث و قرآن وسنہ موومنٹ کے مقامی امیر حاجی محمد اکرام کی زیر امارت سیرت النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔