فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے 500 کشمیری خاندانوں میں ”ونٹر پیکج“ تقسیم کیا

Dec 04, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام مہاجرین مقبوضہ کشمیر کے 500خاندانوں میں ونٹرپیکج تقسیم ،چیئرمین فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن حافظ عبدالرﺅف،ڈپٹی کمشنر مسعودالرحمن ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما محمد شفیق نے مہاجرین میں سامان تقسیم کیا ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ ہمارادل کشمیر میں ہے ،ہمیں یہاں آکر خوشی ملتی ہے ۔ہم یہ سامان تقسیم کرکے کوئی احسان نہیں کررہے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھارہے ہیں یہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ایک ہے وہ وقت جلد آئے گا جب آ پ لوگ اپنے گھروں کو واپس جائیں گے ۔ہندوکے ظلم سے تنگ آکر ہجرت کی آپ کے دکھ درد سے ہم واقف ہے اور ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ آپ کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں۔

مزیدخبریں