یمنیوں نے حوثی باغیوں کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا

صنعا(آئی این پی ) یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے اتحادی حوثی شیعہ باغیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف شہریوں نے بغاوت کردی ہے۔ حوثیوں نے یمنی شہریوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی فورسز حوثی ملیشیا کے احکامات قبول کرنے سے انکار کردیں۔تاہم حوثیوں کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ’صالح کی تقریر اتحاد اور شراکت داری کے خلاف بغاوت ہے اور اس فریب کو بے نقاب کیا ہے کہ جو جارحیت کے خلاف کھڑا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے سربراہی میں قائم اتحاد نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

انھوں نے یمن کے پڑوسی ممالک کے ساتھ از سر نو تعلقات شروع کرنے کا بھی عندیہ دیااور یمن میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سعودی عرب کے سربراہی میں قائم اتحاد نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔عبداللہ صالح کو 2012 میں اس وقت اقتدار چھوڑنا پڑا جب ملک بھر میں احتجاج شروع ہو گئے تھے اور انھیں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی حمایت حاصل ہے۔علی عبداللہ صالح نے ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ’ وہ ایک نئی شروعات پر تیار‘ ہیں اگر سعودی اتحاد شمالی یمن کی ناکہ بندی ختم کر دے اور حملے روک دے۔‘’میں اپنے ہمسایہ ممالک کے بھائیوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنی جارحیت اور ناکہ بندی ختم کریں اور ہم ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔‘انھوں نے اس کے ساتھ حوثی باغیوں کی ’ان کی پارٹی کے ارکان پر شرمناک حملے کی مذمت کی‘۔علی عبداللہ صالح کے ایک ترجمان ہاشم شرف عبداللہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سابق صدر نے یہ فیصلہ حوثی باغیوں کے نامناسب رویے کے سبب کیا ہے۔علی عبداللہ صالح حوثی باغیوں کے ساتھ مل کر سعودی اتحاد کے ساتھ گذشتہ دو برسوں سے جنگ کر رہے ہیں۔
تاہم گذشتہ بدھ سے سابق صدر صالح کی حامی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے سابق یمنی صدر کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے یمن کو ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا سے آزاد کرایا جا سکے گا۔ایک بیان میں سعودی عرب کا کہنا ہے کہ انھیں اعتماد ہے کہ صالح کی جماعت واپس عرب دنیا میں آ جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...