امریکہ کا مغربی ساحل پر اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کیلئے مختلف مقامات پر غور

Dec 04, 2017

کیلی فورنیا(آن لائن)امریکہ نے شمالی کوریا کے نئے میزائلوں کے تجربات کے پیش نظر مغربی ساحل میں اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کیلئے مختلف جگہوں پر غورکررہا ہے، ایجنسی جسے ملک کومیزائل حملوںسے دفاع کاکام سونپاگیاہے فی الحال امریکہ کے مغربی ساحل پر کھوج میںمصروف ہے ۔تاکہ ایسی جگہوںکوتلاش کیاجاسکے جہاںنئے اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کئے جاسکیں۔شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائلوںکے تجربات کے بعدیہ تشویش لاحق ہوچکی ہے کہ امریکہ ان میزائل حملوںکیخلاف اپنادفاع کیسے کرے گا۔
امریکہ/میزائل

مزیدخبریں