دوشنبے( اے ایف پی) افغان سرحد پر منشیات سمگلر سے جھڑپ کے دوران ایک تاجک گارڈ ہلاک جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے، سکیورٹی حکام کے مطابق دوشینبے کے جنوب مشرق سے 220 کلومیٹر دور تاجکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے منشیات سمگلر کو بارڈر پر گارڈز کے روکنے کی کوشش کی تو جھڑپ ہوگئی فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔فوری طورپر یہ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔یاد رہے س سرحد پر اکثر وبیشتر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔سمگلر افغانستان سے آیا۔
افغان سرحد پر منشیات سمگلر سے جھڑپ، ایک تاجک گارڈ ہلاک ،4 زخمی
Dec 04, 2017