بیجنگ میں فضائی آلودگی کیخلاف چینی کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ

Dec 04, 2017

نیروبی(آئی این پی) اقوام متحدہ نے بیجنگ میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے چینی کوششوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ چین نے بیجنگ سے فضائی آلودگی میں کمی کے لئے زبردست سیاسی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے، فضائی آلودگی کی وجہ سے دنیا کے بہت سے شہر مشکلات کا شکار ہیں ۔، لیکن وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے قابل نہیں ہے، لیکن چین نے فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے قابل عمل کوششیں کی ہیں اور بیجنگ کے ماحول کو فضائی آلودگی سے بڑی حد تک صاف کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی ماحولیاتی ایجنسی کی اعلیٰ افسر ہلیناوالدس نے یہاں اقوام متحدہ کے فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بیجنگ سے فضائی آلودگی ختم کرنے کے لئے سائنسی مطالعہ کیا اور اس کو بروے کا رلاکر فضائی آلودگی میں کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی صحت تنظیم بیجنگ سمیت کہئی شہروں کے ہوائی معیار مانیٹر کرنے کے لیے کام کررہی ہے،جس سے معلوم ہوا ہے،کہ ایشیائی ملک بیجنگ نے فضائی آلودگی کی سطح کام کرنے کی زبردست کوششیں کی ہیں اور اس میں وہ بڑی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی چین کی بہترین پالیسیوں اور اس کے جذبے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ

مزیدخبریں