قاہرہ(صباح نیوز)مصر میں ایک وکیل کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔مصر کے نمایاں قدامت پسند وکیل نبی الوحش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جو خواتین چست یا نامناسب جینز پہنتی ہیں ان کا سزا کے طور پر ریپ کرنا چاہیے۔
مصری عدالت نے گزشتہ روز وکیل نبی الوحش کو خواتین کی عصمت ریزی پر اکسانے کے جرم میں تین سال قید اور20 ہزار مصری پاﺅنڈز جرمانے کی سزا سنائی۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 1132 ڈالر بنتی ہے۔واضح رہے مصری وکیل نے یہ بیان اکتوبر میں جسم فروشی پر مجوزہ قانون کے مسودے پر ٹی وی شو میں ہونے والی بحث کے دوران دیا تھا۔اس بیان میںنبی الوحش کا کہان تھا کہ کیا آپ خوش ہوں گے جب گلی میں چلتی ایک لڑکی کا پیچھے سے نصف جسم نظر آئے۔ جب آپ کسی ایسی لڑکی کو پیدل چلتا دیکھیں تو یہ محب وطن ہونے پر ذمہ داری ہے کہ اس کو جنسی طور پر ہراساں کیا جائے اور قومی ذمہ داری ہے کہ اس کا ریپ کیا جائے۔اس بیان پر عوام کے غصے کے بعد استغاثہ نے نبی الواحش کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔
مصری وکیل سزا
مصر میں وکیل کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں 3 سال قید کا حکم
Dec 04, 2017