پاکستان کو جمہوریت نہیں قومی حکومت کی ضرورت ہے: مشرف

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر پرویزمشرف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میںکہا ہے کہ ہمیں امریکہ سے کائونٹر سوال کرنا چاہئے، بھارت کیا اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کر رہا ہے؟ کیا اسرائیل فلسطین کے حوالے سے قرارداد مان لیتا ہے؟ میں اقوام متحدہ کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ لشکر طیبہ الیکشن میں آنا چاہتی ہے تو اچھی بات ہے۔ کشمیر میں سب سے زیادہ قربانیاں لشکر طیبہ نے دیں۔ جماعت الدعوۃ نے بہترین این جی او کا کام کیا ہے۔ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ میری خواہش بھی ہے کہ الیکشن نہ ہوں۔ اگر انہی دو جماعتوں نے آنا ہے تو یہ ظلم ہوگا۔ مجھے حافظ سعید اور لشکر طیبہ پر پابندی نہیں لگانی چاہئے تھی۔ حافظ سعید کے بارے میں امریکی مطالبہ نظرانداز کرنا چاہئے تھا۔ امریکہ افغانستان میں فضل اللہ کے خلاف کارروائی کیوں نہیںکرتا۔ حافظ سعیدکو الیکشن 2018ء میں ضرور حصہ لینا چاہئے۔ حافظ سعید اور ملی مسلم لیگ سے اتحاد ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو جمہوریت کی ضرورت نہیں۔ جمہوریت اور آئین کو ریاست کیلئے قربان کیا جا سکتا ہے۔ ریاست اول ہے‘ آئین نہیں۔ پاکستان میں الیکشن نہیں سلیکشن کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو چنی ہوئی قومی حکومت کی ضرورت ہے۔ میں سب سے بڑا جمہوریت پسند ہوں۔ میرے دور کے چُنے ہوئے 14 لوگوں پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ڈان اخبار نے میرے خلاف اداریہ لکھ کر ہندوستان کی لائن دی۔ عبوری حکومت بنی تو اس کی مدد کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...