کراچی (آئی این پی) رینجرزنے جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گرفتارملزم فیضان کو پولیس کے حوالے کر دیا،فیضان رضوان چھوٹونامی ملزم کافرنٹ مین ہے ، گینگ کاسرغنہ رضوان عرف چھوٹو مفرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر سندھ پولیس کے 3 اہلکاروں سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ، جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور مہریں برآمد ہوئی تھیں،دیگر 7ملزمان تاحال رینجرزکی حراست میں ہیں۔