لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنے کے لئے مجلس احرار اپنی پُر امن جدوجہد ہر حال میں جاری وساری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے گزشتہ دو مہینوں میں حلف نامے والی عبارت کی بحالی کے حوالے سے جن تنظیموں اور جن شخصیات نے جو مثبت کردار ادا کیا وہ تحریک ختم نبوت کی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔