رائیونڈ (نا مہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماءچودھری کاشف اسماعیل نمبردارنے کہا کہ جاوید ہاشمی کی واپسی ،گھر کا بدو گھر لوٹ آیا، تحریک انصاف اور سیاسی روائتی سیاسی جماعتوں میں واضع فرق ہے، پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، پاکستان کے نوجوانوں نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،اور وہ دن دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک ہو گا جو خواب علامہ اقبال اور قائد اعظم نے دیکھا تھا۔