دنیا آج بھی انقلاب مصطفوی کو ترس رہی ہے: میاں جمیل

لاہور (خبر نگار) سیرت مصطفی دنیا میں امن کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 23 سال میں دنیا کا عظیم ترین انقلاب بیا ہوا جو حضور نبی کریم کے خلق عظیم سے ہوا۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضور نبی کریم کا تشریف سے کفر و شرک کے اندھیرے ہٹ گئے۔ جاہلانہ رسومات کا خاتمہ ہوا۔ انسانیت کو عزت و وقار حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ضرورت ہے کہ حضور نبی کریم کی تعلیمات کو عام کیا جائے تاکہ اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل پائے اور دنیا میں قرون اولیٰ جیسی سوسائٹی ہو جہاں ہر طرف امن اور خوف خدا کی فضا ہو۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ حضور نبی کریم ایسا انقلاب لائے جہاں انسان تو کیا جانوروں، پرندوں، چرندوں کے حقوق کا بھی تحفظ ہوا۔ دنیا آج بھی ایسے ہی انقلاب ترس رہی ہے تاکہ نفسا نفسی کی بجائے اجتماعی و خوشحالی ہو اور امن و امان کی فضا پیدا ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...